لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی فی لیٹر پیٹرول پر پہلے ہی 48روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر (ن) لیگ بھرپور ردعمل دے گی۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔تبدیلی سرکاری نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔نواز شریف نے مشکل حالات میں بھی پیٹرول 65روپے فی لیٹر عوام کو دیا۔ناکام نیازی عوام پر مہنگائی مسلط کرکے خود پوری کابینہ کے ساتھ سرکاری خرچے پر عمرہ کرنے چلا گیا ہے۔ناکام نیازی کی ایمنسٹی سکیم بھی اس کی طرح ناکام ہو گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے پیٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ مں مذمت کرتے ہوئے کہا تبدیلی سرکاری کی ایمنسٹی سکیم متعارف ہونے کے بعد 8ہزار افراد ٹیکس نیٹ سے بار ہو گئے ہیں۔دس ماہ کے دوران ہر ادارے کا خسارہ اربوں تک پہنچ چکا ہے۔پی آئی اے کا خسارہ 45ارب تک پہنچ گیاہے۔ ریلوے کا خسارہ 38ارب سے زائد ہو چکا ہے۔سٹیل مل کا خسارہ 36ارب سے زیادہ ہو گیا ہے۔بجلی کا خسارہ 247ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔گیس چوری خسارہ 50ارب تک پہنچ گیا ہے۔ریلوے ہیڈکوارٹر صرف سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے۔دس ماہ نا کام نیازی اور درباریوں نے کام کی بجائے پروپیگنڈے پر توجہ رکھی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی فی لیٹر پیٹرول پر پہلے ہی 48روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر (ن) لیگ بھرپور ردعمل دے گی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔تبدیلی سرکاری نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔