اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

 (ن)لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،30 سے زائد ارکان اسمبلی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا،حیرت انگیز دعوے

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

بورے والا( آن لائن)تحریک انصاف کے راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،30 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا ہے عید کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،کرپشن زدہ کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے بہت جلد ملکی ترقی اور خوشحالی کا سونامی اس کشتی کو بہا لے جائے گا

جن لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے وہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،اتفاق فاؤنڈری اور ” مداری” اینڈ کمپنی کا مستقبل بہت تاریک ہے اس لیے سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والے دور اندیش سیاستدان انہیں چھوڑنے کی تیاری کر چکے ہیں قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور وہی قومیں یا ملک ترقی کرتے ہیں عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو ملک کو صحیح سمت لے جانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ کالج شعبہ شماریات کے انچارج پروفیسر محمد انور کی جانب سے کالج کے پروفیسر کے اعزاز میں دیئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید اقبال،پروفیسر مشتاق احمد گجر،پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پروفیسر عبداللہ ظفر،ڈاکٹر محمد اکرم اور دیگر اساتذۃ بھی موجود تھے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ پنجاب کے اداروں میں باصلاحیت افردا کو انتظامی عہدوں پر تعینات کرنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے سیاسی بنیادوں پر انتظامی عہدوں پر تعینات نااہل افسران کی جلد چھٹی کرا دی جائے گی۔ تحریک انصاف کے راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،30 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…