بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے رانا ثنا اللہ کی مشیر اطلاعات پر شدید تنقید ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثناااللہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فردوس باجی جیل میں بند نواز شریف کا اتنا خوف کہ 420 ترجمان نواز شریف کی ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں، فردوس باجی 420کی تو آپ ملزم ہیں ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا ،

فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ؟۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثناااللہ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی جیل میں بند نواز شریف کا اتنا خوف کہ 420 ترجمان نواز شریف کی ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی 420کی تو آپ ملزم ہیں ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گْنا ہوگئی ، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ؟ انہوںن ے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں پاکستانی روپے کی تاریخی کمی ہوئی ، اْس چارسو بیسی کا کون جواب دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میںپانچ ہزار ارب کا تیز ترین قرضہ لیا گیا ، اْس چار سو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی پورے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا، اْس چارسو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے اپنے بقول عوام کو جعلی گیس کے بل بھیجے اْس چارسو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے اپنے بقول پیٹرولیم اور صحت کی وزارت میں ڈاکہ ڈالا گیا اْس چار سو بیسی کا جواب کون دے گا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…