اسلام آباد(آن لائن)عید الفطر کے بعد ممکنہ طور پر حکومت کے خلاف چلنے والی پیپلز پارٹی کی تحریک کو کچلنے کے لیے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماں کو بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔سندھ بھر میں مظاہرے کرنے کا پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تحریک کو مات دینے کے لیے اپنی ٹیم کو سندھ میں ایکٹیو کرنے کا ٹاسک جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں کو دیاہے معلومات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ بھر
میں سندھ حکومت کے خلاف ابتدائی طور پر مظاہروں کا ترتیب دینا بھی شروع کر دیا ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حکومت پر پریشر میڈیا کی حد تک جاری رکھے اگر انہوں نے تحریک چلانے کی کوشش کی تو پھر سندھ میں انہیں ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اگر کرپشن کا پیسہ بچانے کے لیے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی تو پھر حکومت ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریگی۔