بجٹ سے پہلے عوام کے لئے اچھی خبر،حکومت نے تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

30  مئی‬‮  2019

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے،آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صحت انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی۔انہوں  نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام انصاف کارڈ کی فراہمی تک قومی شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر سکیں گے۔ اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ نے سعودی عرب روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو پورے صوبے تک پھیلانے اور بجٹ میں اس مقصد کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام بھی علاج کی مفت سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گے جب تک صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک قومی شناختی کارڈ بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔ محمود خان نے مزید اعلان کیا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ بھی کر چکی ہے جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو 5 سے 10 لاکھ تک کا قرض فراہم کیا جائے گا اور قرض کی واپسی پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے،آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…