چین نے پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری قرار دے دیا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی، بڑی خوشخبریاں سنا دی گئیں

30  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالرزاق داؤد وہ اہداف میڈیا سے شیئر کریں گے جو ان کی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا کہا جاتا تھا کہ تبدیلی آنہیں رہی،اب تبدیلی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملائشیا مین 320 قیدی جو تھے وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم کے غریب کے لیے احساس کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کیلئے ایک منفرد تحفہ ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ ہماری برآمدات ٹھیک نہیں جارہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں تجارت 3 فیصد کم ہوئی ہے،امریکہ اور چین کے درمیان جو تجارت کی جنگ ہے اس کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں،ان ممالک میں قیمتیں کم ہوئیں جہاں ہم برآمدات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈالرز مین ہماری جو برآمدات ہیں ان مین پچھلے سال کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کوانٹٹی کے لحاظ سے تجارت 29 فیصد بڑھی ہے۔عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ ہماری برآمدات کی سمت درست ہے، ٹیکسٹائل ہماری مین انڈسٹری ہے، جب بھی فیصل آباد میں تاجروں سے بات کرتا ہوں کہ کمپوزیشن کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ آرڈرز ہمارے پاس کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیپیسٹی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری درآمدات 4 بلین ڈالر کی کمی آئی ہے گزشتہ برس کی نسبت۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات میں بھی ہماری سمت درست ہے۔انہوں نے کہاکہ چین میں ہمیں 313 آئٹم میں ڈیوٹی فری ایکسس مل گئی ہے۔ نے کہاکہ ہماری درآمدات میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی مارکیٹس تلاش کیں جارہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا میں تجارت 3 فیصد کم ہوئی،روپے کی قدر مین کمی ہوئی،اس کے باوجود پاکستان کی برآمدات پچھلے سال کی پوزیشن پر کھڑی ہیں۔عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں ٹیکسز کا نظام بہتر کرنا ہو گا،ہمارا ٹیکس تو جی ڈی پی بد ترین ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…