لاہور(سی پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سے گاڑیاں دھونے کیخلاف کیس میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ اہم نوعیت کاہے لارجربنچ تشکیل دیاجائے،صاف پانی محفوظ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی سے گاڑیاں دھونے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار
کیا گیا ہے کہ صاف پانی سے گاڑیاں دھوئی جارہی ہیں،صاف پانی کوضائع کیا جارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صاف پانی کو محفوظ کرنے کا حکم دے،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن کی لارجربنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی،جسٹس جواد حسن نے کہا کہ معاملہ اہم نوعیت کاہے لارجربنچ تشکیل دیاجائے،صاف پانی محفوظ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔