ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کارکنوں کیخلاف اسلام آباد میں کریک ڈائون پر مولانا فضل الرحمن بھی میدان میں آگئے،ویڈیو پیغام جاری کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی )جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اختیار کیاگیا یہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کارکنوں کیخلاف اسلام آباد میں کریک ڈائون پر مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے۔ مولانا فضل الرحمان کا پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد پر

ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا سیاسی کارکنوں پر تشدد اس بات کی علامت ہے کہ حکمرانوں کے حوصلے جواب دے چکے ہیں، حکمران اب سیاسی کارکنوں کو احتجاج کرنے کا آئینی حق استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے خود تو ڈی چوک پر 120دن کا دھرنا دیا پورا ملک جام کیا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا راستہ روک دیا۔ان کا مزید کہنا تھا جس طرح پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اختیار کیاگیا یہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے،رمضان شریف میں مخالفین کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنا جعلی حکومت کی علامت تو ہوسکتی ہے کسی جمہوری حکومت کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اسی طرح کے اقدامات سے ہی اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کی فضا بنتی ہے، اس طرح کے اقدامات سے ناراضگی بڑھتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے ملین مارچ کئے ہیں، لاکھوں لوگ آتے ہیں لیکن ایک شیشہ تک نہیں ٹوٹتا تاہم اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں کے ساتھ کیا گیا یہ غیرجمہوری حکومت کی علامت ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…