ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی میں ملوث ہر درندے کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کا حکم دے دیا

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی حال میں سیاسی کارکنوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے،،ارکان اسمبلی پر تشدد کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے، گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اتفاق کرتی ہوں

ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئیں، ارکان پارلیمنٹ کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے،اپوزیشن جب عوامی مفاد کو ٹارگٹ کرے گی تو حکومت حرکت میں آئیگی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کااجلاس میاں جاوید لطیف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایاکہ بعض افراد کی پرموشن کافی عرصہ سے التوا کا شکار تھی،323 ملازمین کو پرموٹ کردیا گیا،کنٹریکٹ پر رکھے گئے افراد کا کنٹریکٹ بڑھادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی ملازمین کا میڈیکل سروسز کا سلسلہ شروع کردیا ہے،ہاؤس رینٹ کی سیلنگ کو حکومت نے 50 فیصد بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کو مالی حالات میں بہتری کے بعد حل کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ 390 میں سے 100 افراد کی پنشن کا مسئلہ اگلے تین سے چار دن میں حل کردیں گے۔اس کے علاوہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکانے کے حکم کے لیے وزیراعظم نے کابینہ کو قانون سازی کا کہہ دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دلوانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم نے موثر قانون سازی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے تین وزارتوں انسانی حقوق، قانون و انصاف اور داخلہ کو فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرکے کابینہ میں پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے، چوہدری سرور نے بھی وفاقی کابینہ کا بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو سزائے موت کیلئے قانون سازی کر نے کی ہدایت کو بہتر ین فیصلہ قرار دیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…