اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج کی چوکی پر حملہ میں ملوث محسن داوڑ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگ لی ہے، یاد رہے کہ فوجی چوکی پر حملے کے بعد سے محسن داوڑ تاحال روپوش ہیں، اس دوران ایک دعویٰ یہ بھی کیا گیا تھا کہ وہ افغانستان فرار ہو گئے ہیں، اب ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں محسن داوڑ نے
پاکستان کے خلاف بھرپور زہر اگلا ہے۔ پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کر رہے ہیں اور انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکہ سے بھی مدد مانگی ہے، انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ پی ٹی ایم کی حمایت اور مدد کی جائے۔ اس کے علاوہ اپنے دیے گئے انٹرویو میں محسن داوڑ نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔