اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کرکے ہٹایا جا رہا ہے، مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک کر ایک ہٹایاجارہاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرا پنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اعلی عدلیہ کے تین معزز جج صاحبان کے خلاف

ریفرنس جعلی حکومت کا ایک اور آمرانہ اور خوف پر مبنی اقدام ہے،حق و انصاف کی ہر آواز کو کچلنے کا جو سلسلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج سے شروع ہوا وہ آج ظلم و جبر کی نئی سطح تک آن پہنچا ہے۔ ایمانداری اور دیانتداری کو جرم ٹھہرانا شرمناک ہے۔باکرداراورشفاف شہرت کے حامل ججوں پر سوچی سمجھی سازش کے تحت جعلی حکومت کے حملوں کی مسلم لیگ (ن) بھرپور مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہاکہجعلی اور ووٹ چور حکومت کے منہ پر ایک طمانچہ جس کی گونج دور دور تک سنائی دے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت ہی اداروں کی بدنامی کا باعث ہے۔ہر ادارے کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر نالائق اعظم کی حکومت نے ملک کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔انصاف کی کوئی شمع جلنے بھی دیں تاکہ عوام ریاستی انصاف سے مزید مایوس نا ہوں۔ا نہوں نے کہاکہ وکلا برادری،دانشوروں،سول سوسائٹی،میڈیا اور سیاسی جماعتوں کو عدلیہ پر اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو انہوں نے ایک ڈکٹیٹر کے ایسے ہی اقدام کے خلاف کیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…