منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بااثر زمیندار نے 3 سگے بھائیوں کو قتل کرکے خود پولیس کو جا کر کہا کہ لاشیں اٹھا لیں، مقتولین کی بہن کی پکار پر حکومت نے سخت ایکشن لے لیا

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (نیوز ڈیسک) بااثر زمیندار نے تین مزارعوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور تینوں کو قتل کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوے مزارے سگے بھائی تھے، ان تینوں بھائیوں کو زمیندار نے قتل کیا اور پولیس سٹیشن چلا گیا وہاں جا کر بولا کہ اس کے ڈیرے سے لاشیں اٹھا لی جائیں، پولیس نے اس اعتراف کے باوجود گرفتار نہ کیا اور وہ اسی رات ملائشیا فرار ہو گیا، مقتولین کی بہن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں اب کوئی مرد نہیں بچا ہے۔

مقتولین کی بہن ریما بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمیندار نے اس کے تینوں بھائیوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا لیکن وہ واپس نہیں آئے، ہم نے انتظار کیا، اسی دوران وہاں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ہم سمجھے کہ اکثر زمیندار فائرنگ کرتا رہتا ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ فائرنگ ہمارے بھائیوں پر کی گئی ہے، ریما بی بی نے بتایا کہ ملزم ایک بااثر خاندان سے ہے اس کے چچا ہمارے گھر پولیس والوں کے ساتھ آتے ہیں، پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے، مقتولین کی بہن نے کہاکہ ہم مقتولین بھائیوں کے بچوں کے ساتھ انتہائی خوف میں رہ رہے ہیں، میری ماں نیم پاگل ہو گئی ہیں، بھائیوں کی نعشیں رکھ کر سڑک پر کئی گھنٹے احتجاج کیا تو تب ایف آئی آر درج کی گئی، مقتولین کی ہمشیرہ نے حکومت سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور مطلوبہ ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اور ضلعی پولیس کو مطلوبہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے گی اور مظلومین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزمان کسی صورت بھی قانون سے بچ نہیں پائیں گے اور اُنہیں اس گھناؤنے فعل کی سزا ضرور ملے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…