ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں مہنگائی کے سابق تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے،جماعت اسلامی نے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی) قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عید کے بعد مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائے گی۔”تبدیلی“عوام کی بدحالی میں بدل چکی۔ملک میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے۔ ڈالر کی قیمت میں خطرناک اضافے سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے اس سے مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا جو بے حال عوام کی زندگی کو مزید اجیرن بنادے گا

جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن چکا ہے۔ ایک ڈالر 79افغان، 70انڈین روپے اور84 بنگالی ٹکہ کے برابر جبکہ پاکستان میں 150روپے تک پہنچ چکا ہے۔ مئی 2018سے اب تک روپے کی قدر میں 29 فیصد تک کمی ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے نو ماہ کے اقتدار میں ڈالر کی قیمت میں 26.5روپے تک کا اضافہ کیا ہے، جس سے پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 350کھرب سے تجاوز کرچکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ان قرضوں میں 52کھرب 15ارب 30کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ہر شہری اوسطاً ایک لاکھ 69ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دینے والوں نے کشکول کو مذید بڑا کرکے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔ملک کی 22کروڑ عوام اور ملکی معیشت آئی ایم ایف کو گروی رکھ دی گئی ہیں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معیشت کا قتل عام کیا جارہاہے، اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ عید الفطر کے بعد مہنگائی میں ہوشر با اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی بھر پور عوامی تحریک چلائے گی۔

انھوں نے قبائلی علاقہ جات کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں بے چینی خطرے کی گھنٹی ہے۔حکومت قبائلی علاقہ جات میں بڑھتی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال سے نپٹنے کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دے۔انھوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو مسائل کی گرداب سے نکال سکتی ہے۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ ظفر اقبال ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق،سٹی امیر شعیب الرحمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ارفطار ڈنر میں سینکڑوں کی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…