اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جج کو کرسی مارنے پر سزا پانے والے وکیل کی سزا کالعدم قرار ، رہا کرنے کا حکم

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )لاہورہائیکورٹ نے جج کو کرسی مارنے پر سزا پانے والے وکیل عمران منج کی سزا کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو عدالت میں سول جج خالد محمود وڑائچ کو کرسی مارکر سر پھاڑ دیا تھا جس پر فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو

مجموعی طور پر 18 برس قید کی سزا سنائی تھی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران منج کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جون کو مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ملزم عمران منج کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ وہ ایک ویڈیو چل رہی جس میں ماں بہن کی گالیاں دی جا رہی ہیں، وہ کون صاحب ہیں کیا وہ آپ کا حصہ نہیں۔برہان معظم نے کہا کہ گالیاں دینا قابل مذمت ہے، ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان وکلا کے لائسنس کینسل کر دیے گئے ہیں۔جس پر عدالت نے اظہار ہرہمی کرتے ہوئے کہا کہ سر میں کرسی مارنا توہین ہوتی ہے؟ از خود نوٹس لیں گے، ان کو عدالت میں پیش کریں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ 10 برس میں کوئی ایک فیصلہ بھی متعصب ہو کر لیا ہوتو بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں صرف جج صاحباب ہیں یا اس میں وکلا شامل ہیں؟ آپ مذکورہ شخص کے خلاف کیا ایکشن لیا، مکمل رپورٹ پیش کریں، اور بتائیں کہ کتنے لوگ ہیں۔جس پر اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ محبوب وٹو کا لائسنس کر دیا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ تالیاں بجانے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی؟

وکیل نے بتایا کہ وکلا کے خلاف کارروائی کے لیے ہمارا اپنا ادارہ ہے۔جس پر جسٹس مظاہر نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ کا ادارہ ہائی کورٹ سے بالاتر ہے؟ مجھے ان تالیاں بجانے والوں کے نام پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی پہلے یہ لفظ سنا تھا کہ وکلا گردی؟ ہم نے ہزار دفعہ کہا کہ چند وکلا نے عدالتوں کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…