اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیاگیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر ہے،نوازشریف نے بیرونی دبا ؤاور پیشکش کو مستردکرکے ملکی مفاد کو ترجیح دی۔یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 28مئی پاکستانیوں کے لئے

شکر کا دن ہے۔محمد نوازشریف نے کبھی پاکستان کی غیرت،حرمت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ملکی ترتی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لئے بھی نوازشریف کی خدمات بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اورمسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں۔مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت ووقار، دفاع وسلامتی اور مفاد کے لئے ہم سب متحد اور یک جان ہیں۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف 11جون کو واپس آئیں گے۔ شہباز شریف کے وکیل نے اس حوالے سے تحریری طو رپر احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل سے ان کی وطن واپسی سے متعلق بتانے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ شہباز شریف اپنے علاج کے سلسلہ میں لندن میں قیام پذیر ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…