اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اگر کوئی ذاتی کرپشن کی وجہ جیل میں موجود ہے تو 28 مئی کو متنازعہ نہ بنائیں،23 ہزار ارب روپے کا قرض کیسے چڑھا؟حکومت نے ن لیگ سے جواب طلب کرلیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگروام شروع کر نے والا پھانسی چڑھ گیا اورملک کو ایٹمی قوت بنانے والا جیل میں ہے۔منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خواجہ آصف نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر ہے، آج ذوالفقار بھٹو کو یاد کرنے کا دن ہے،جس نے ایٹمی پروگرام شروع کیا وہ پھانسی چڑھ گیا،جس شخص نے ایٹمی قوت بنایا وہ آج جیل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے،

آج ذولفقار بھٹو اور نوازشریف کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں ہے اور ایک پھانسی چڑھ گیا،یہ وقت ہے یہ ایوان جمہوریت اور سرحدوں کی حفاظت کریں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ آج 28 مئی ہے، ہمیں آج کے دن ڈاکٹر قدیر خان کو نہیں بھولنا چاہیے جن کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں جن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خطرات کا مقابلہ صرف اس وقت ہوگا جب ہم لسانیت، قومیت سے بالاہوکر پاکستانی بن کر سوچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ذاتی کرپشن کی وجہ جیل میں موجود ہے تو 28 مئی کو متنازعہ نہ بنائیں،وہ کرپشن کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 23 ہزار ارب روپے کا قرض بتایا جائے کیسے چڑھا؟۔انہوں نے کہاکہ آپ خود ڈاکٹر قدیر خان جیسے لوگوں کو بھول جاتے ہیں جب اقتدار میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 35 سال تک آپ ایک ایسا اسپتال نہیں بناسکے جہاں کم از کم سابق وزیراعظم کا علاج ہوسکے وہ لندن جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم احتساب کی بات کرتے ہیں تو یہ شور شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ سن سن کر تھک گئے ہیں تو ہم سہہ سہہ کر تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ جتنا شور کرینگے، میں اتنا اچھے انداز میں بولوں گا، آرام سے سنیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ عہد کریں لسانیت کی بجایے پاکستانیت پر چلائینگے تو پاکستان ترقی کرے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…