اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

26ملین ڈالر شریف خاندان کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے کیوں اور کیسے آیا؟حمزہ شہباز بری طرح پھنس گئے، بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو 26ملین ڈالر کا حساب دینا ہوگا،حمزہ شہباز آج تک نہیں بتا سکے کہ 26ملین ڈالر شریف ٹبر کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے کیوں اور کیسے آیا۔منگل کو حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہاکہ حمزہ شہباز کو 26ملین ڈالر کا حساب دینا ہوگا۔

ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے  کہا کہ حمزہ شہباز آج تک نہیں بتا سکے کہ 26ملین ڈالر شریف ٹبر کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے کیوں اور کیسے آیا۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس رونے دھونے اور نیب کو بلیک میل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنسوں میں اداروں کو بلیک میل کرنے سے تھوڑی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کے سامنے بڑھکیں جبکہ عدالت میں پیش کرنے کو کوئی ثبوت نہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ کا جواب دینے کی بجائے پورا ٹبر کبھی نیب، کبھی جے آئی ٹی، کبھی عدالت اور کبھی فوج پر حملے کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعد سے اب تک یہ خاندان احتساب سے بچنے کیلئے صرف دھونس اور دھمکیوں کا استعمال کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حمزہ کے والد سمیت خاندان کے کلیدی افراد مفرور ہیں یا نیب میں زیرِ تفتیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست کی سیڑھی استعمال کرکے یہ خاندان ملک کا کرپٹ ترین خاندان بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت سے حمزہ شہباز کے خاندان کا دور دور تک تعلق نہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…