اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بانی ایم کیو ایم اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس انسداد دہشتگردی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی )کراچی کی انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی )عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر حکم جاری کیا، کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی کو انسداد دہشتگردی

(اے ٹی سی) عدالت اسلام اباد میں ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ منتقلی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت کی طرف سے ایم آئی ٹی کو خط لکھ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مقدمہ منتقلی کے حوالے سے ہدایت طلب کی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو کو وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا لیٹر لکھا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے))نے محکمہ داخلہ کو لکھا تھا کہ بانی ایم کیو ایم اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام اباد منتقل کیا جائے۔ ایف آئی اے کا موقف تھا کہ منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ کراچی میں کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلا بھی دبائو میں ہیں۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی کی20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔مقدمے میں بانی ایم کیو ایم،بابر غوری،طارق میر،خواجہ ریحان منصور،سہیل منصور،ارشد وہرہ اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم،بابر غوری اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔بانی ایم کیو ایم اور دیگر ملزمان کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرخدمت خلق فائونڈیشن ( کے کے ایف) کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…