اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان بھر میں اب یہ کام ایک مہینے تک نہیں ہونگے،بڑی پابندی عائد

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، یہ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جنوبی وزیرستان ضلع میں قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی، تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کا اپنے اعلامیے میں کہاگیاکہ جنوبی وزیرستان ضلع میں ہوائی فائرنگ، ہر قسم کے

ہتھیار کی نمائش اور اسے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت جنوبی وزیرستان ضلع میں 5سے زیادہ افراد کے اجتماع اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔امیدواران کے مطابق قبائلی اضلاع میں ممکنہ انتخابات سے چند ہفتے قبل دفعہ 144 کا نفاذ کسی جمہوریت میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…