اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال27 فروری کو پاک فوج کی جانب سے بھارت میں کی جانے والی جوابی کارروائی سے متعلق روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 27 فروری کو بالاکوٹ حملے کا جواب دینے کے لیے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے
جموں و کشمیر کے راجوڑی سیکٹر کے بریگیڈ ہیڈ کواٹرز پر ایچ 4 SOW بم گرائے جوکہ احاطے میں گرے۔بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ اور 16 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ بریگیڈ ہیڈ کواٹرز سے اس وقت 700 میٹر دور ایک چوکی پر گئے ہوئے تھے۔جس کی وجہ سے وہ بال بال بچے۔