اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے عوام کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں، محسن داوڑ کا ڈرون حملوں کی حمایت میں کیا گیا ٹویٹ منظر عام پر آ گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کی ایک پرانی ٹوئٹ جو کہ انہوں نے جون 2013ء میں کی تھی دوبارہ زیر گردش ہے جس میں محسن داوڑ نے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے قبائلی علاقوں میں کیے جانے والے ڈرون حملے عوام کیلئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ معروف صحافی عمر چیمہ نے 2013 ء میں ٹوئٹر پر مردان میں ہونے والے ایک جنازے پر خود کش حملے کی ایک خبر شیئر کی تھی،

اس کے جواب میں محسن داوڑ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے محسن داوڑنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈرون حملے وزیرستان کے لوگوں کے واحد مسیحا ہیں،اس وقت محسن داوڑ نے کہا کہ ڈرون حملے وزیرستان کے لوگوں کے واحد مسیحا ہیں کیونکہ ڈرون حملوں میں ہائی پروفائل جنگجو مارے جارہے ہیں۔محسن داوڑ کے اس ٹویٹ پر صارفین نے انہیں بے حس انسان قرار دیا تھا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر مواصلا ت مراد سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میں بویہ واقعہ کی فوٹیجز موجود ہیں،پہلے دیکھا جائے کہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا گیا؟ شمالی وزیرستان میں دھرنا دیا جارہا تھا،کچھ افراد کو رہا کرنے پر بات ہوگئی،پھر اسلام آباد سے ایک رکن قومی اسمبلی کا فون گیا،فون میں کہا گیا مسلح ہوکر چیک پوسٹ پر حملہ کردو،پھر کچھ لوگوں کی جانیں چلی گئیں، محمود خان اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے،بلاول بھٹو کو بتایا چاہتا ہوں کہ راؤ انوار تمہارے باپ کا بہادر بچہ ہے،،بتاؤں کون کون کس کس کو کہاں کہاں ملتا رہا؟محسن داوڑ صاحب جواب دیں ورنہ آپ کو بے نقاب کردوں گا۔ پیر کو وفاقی وزیر مراد سعید نے شمالی وزیرستان واقعہ پر کہاکہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا فوٹیجز موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے دیکھا جائے کہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا گیا؟ انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں دھرنا دیا جارہا تھا کچھ افراد کو رہا کرنے پر بات ہوگئی،پھر اسلام آباد سے ایک رکن قومی اسمبلی کا فون گیا،

فون میں کہا گیا مسلح ہوکر چیک پوسٹ پر حملہ کردو،پھر کچھ لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔انہوں نے کہاکہ 2009میں کس کی حکومت تھی جب شمالی وزیرستان کا آپریشن ہوا حکومت کس کی تھی۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کے ساتھ کون بیٹھا تھا۔انہوں نے کہاکہ 2009 میں پی پی پی حکومت تھی فوج نے علاقہ کلیئر کیا پھر حکومت نے ترقی کیوں نہ دی۔انہوں نے کہاکہ ہم نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دھرنے دے رہے تھے محسن داوڑ ڈرون حملوں کی حمایت کررہا تھا۔مراد سعید نے کہاکہ محمود خان اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے،

ہر بار ہمارے ملک میں افغانستان سے را اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ سے دہشتگردی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی جہاز گرا رہے تھے اور یہاں ایک پارٹی کا لیڈر بھارتی موقف بیان کررہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان سب کا احتساب کرنا ہوگا جنہوں نے فاٹا کو ترقی نہ دی۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو بتایا چاہتا ہوں کہ راؤ انوار تمہارے باپ کا بہادر بچہ ہے،نقیب اللہ کی شہادت کے بعد ہی پی ٹی ایم بنی تھی۔ مرادسعید نے کہاکہ محسن داوڑ بتائیں طاہر داوڑ کی لاش این ڈی ایس سربراہ امتیاز وزیر نے کیوں کہا کہ لاش محسن داوڑ کو دوں گا،بتاؤں کون کون کس کس کو کہاں کہاں ملتا رہا؟محسن داوڑ صاحب جواب دیں ورنہ آپ کو بے نقاب کردوں گا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) منگل کو دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…