لاہور(آن لائن)قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کے سلسلے مین سوال جواب کیے، نواز شریف سے20 بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پرتفتیش کی گی. تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نواز شریف سے تحقیقات کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچی، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے۔ نیب ٹیم نے سرکار ی گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر نوازشریف سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تفتیش کی.
نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچی، نیب کی تحقیقات کے مطابق سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کیا گیا، 33 میں سے 20 گاڑیاں نواز شریف کے ذاتی استعمال میں رکھنا خلاف قانون ہے، نواز شریف سے20 بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پرتفتیش کی گئی لیکن نواز شریف تحقیقاتی ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور دوسری ہی باتیں کرتے رہے اس کے بعدانہوں نے نیب ٹیم سے کہاکہ آپ مجھے سوال بتاتے جائیں، میں اپنی مشاورتی ٹیم سے مشورے کے بعدجواب دوں گا۔