کراچی(آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے فورسز پر حملے سے متعلق بیان میں عجلت سے کام لیا۔سوموار کو جاری ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کیسے پتہ فورسز پر حملہ کس نے کیا؟ ، انہوں نے بیان دینے میں عجلت سے کام لیا، افواج پاکستان کیخلاف بات کرنا فیشن بن گیا ہے۔