کھلے پھاٹک پر بزنس ایکسپریس سے رکشے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ، پانچ زخمی

27  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی )کوٹ لکھپت اور والٹن اسٹیشن کے درمیان کھلے پھاٹک پر کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس سے رکشے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاںبحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر کے

انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل تشکیل دیدی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت اور والٹن اسٹیشن کے درمیان قینچی ریلوے پھاٹک پر کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی ۔ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے رکشہ اور موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک اور زخمی زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پھاٹک مین نے بروقت ریلوے پھاٹک بند نہیں کیا اور صرف پھاٹک کا ایک دروازہ ہی بند کیا تھا اور ٹرین پہنچ گئی۔ حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ وپکار شروع ہوگی ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر قریبی آباد ی کے طو رپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس سے ٹریفک کا نظام جام ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریلو ے کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ریلوے کے عملے سے حادثے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔علاوہ ازیں یلوے انتظامیہ نے مذکورہ واقعے پر ٹرین کے ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکے فوری انکوائری شروع کردی ہے جو 48 گھنٹے میں مکمل کر لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…