لالہ موسی(سی پی پی) چینی شہریوں کا شادی کی آڑ میں مکروہ کام جاری، مزید 2 لڑکیاں زد میں آگئی، پولیس نے تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ میں پولیس نے تین چینی اور 2 پاکستانی لڑکیاں کو تحویل میں لے لیا۔
ایک لڑکی راولپنڈی اور دوسری موضع چکوڑی شیر غازی کی رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں صدف کا تعلق راولپنڈی اور جبین کا تعلق جلالپور سے ہے، چینی شہریوں سے پاکستانی لڑکیوں کی آج شادی کرائی جانی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے لڑکی جبیں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ پولیس کی تحویل میں لی گئی لڑکی جبین کی والدہ کا کہنا ہے کہ رشتہ کروانے والی نے ہمیں چینی لڑکوں سے متعلق نہیں بتایا تھا۔والدہ کا مزید کہنا تھا کہ رشتہ کروانے والی سدرہ نے شادی کیلئے 10ہزار روپے بیانیہ دیا تھا، سدرہ آج چینی باشندوں کو لے آئے گی۔دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے 13 مئی کو پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں گرفتار 11 چینی باشندوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے آٹھ مئی کو کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے غیراخلاقی کام کرانے میں ملوث گیارہ چائنیز سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔جبکہ مقدمہ میں ملوث 2پاکستانی ملزمان شوکت علی اور محمد انصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔