اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چیئر مین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئیں،ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں۔ایک انٹرویو میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ جس چینل پر چیئر مین نیب سے متعلق رپورٹ چلی اس کا چینل کامالک وزیر اعظم کا معاون خصوصی ہے، چیئر مین نیب نے اپنے انٹرویومیں کہا تھا کہ اگر میں حکومت کے دو بندے گرفتار کرلوں تو حکومت گرجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف وہی ہے،

لیکن نیب کے چیئر مین کی ذاتی زندگی پر جو حملہ ہواہے، اس کا وزیر اعظم ہاؤ س سے تعلق ضرور ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور وزیر اعظم کا گٹھ جوڑ اب بھی موجودہے لیکن د و دن پہلے نیب چیئر مین نے اپنے انٹرویومیں حکومت پر جو ہاتھ ڈالے اس کے بعد چیئر مین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس عمل کی انکوائری ہونی چاہئے اورپتہ چلے کہ یہ ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…