اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، بات بڑھ گئی،حکومت نے سخت جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کچھ شرپسند عناصر پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں،قبائلی عوام ملک کی تعمیر وترقی میں ہر اول دستہ بنیں گے،جتھے کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے،عوام گروہوں سے لاتعلقی کا اظہار کر کے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک جتھے کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوا ہے، وزیراعظم نے قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات ہو رہے تھے، قبائلی عوام کے حقوق کے لیے مثبت پیش رفت کو آغاز ہوا، قبائلی عوام کو قربانیوں کے ثمرات ملنے کا وقت آیا تھا، لیکن کچھ لوگ بین الاقوامی قوتوں کے آلہ کار بن گئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا تھا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو چھڑانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام ملک کی تعمیر ترقی میں ہراول دستہ بنیں گے، عوام ان گروہوں سے لاتعلقی کا اظہار کر کے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد حکومتی ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا ایکشن آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اس گروہ نے یونیفارم میں ملبوس فوجیوں پر فائر کھولا اور سٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کیا، اس گروہ کو بے نقاب اور قانون حرکت میں آئیگا،کسی کو بھی قومی مفاد کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے سینہ تان کر شرپسندوں کا مقابلہ کیا۔ چیک پوسٹ پر حملہ افسوس ناک ہے،قبائلی عوام کو عمران خان کی قیادت میں تمام حقوق دیں گے۔ شرپسند کارروائیوں کی قبائلی عوام حوصلہ شکنی کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مخالفین سے بارود والے علاقوں میں ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو قبائلی عوام نے مسترد کیا،قبائلی عوام کو جائز حقوق دے کر قومی دھارے میں لائیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…