منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ،رانا ثناء اللہ کا جوابی وار

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ،فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے۔

آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی ، نو ماہ میں بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوا شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیرِ اطلاعات ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے ، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس باجی گیس 145 فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی بجلی 25فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں ملکی قرضہ 5000 ہزار ارب بڑھ گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک بھی گھر نہ بن سکا آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی ، نو ماہ میں بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…