ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

کوہستان ویڈیو سکینڈل نے ایک اور جان لے لی ،افضل کی بیوہ سے تعلقات کے شبے میں نوجوان قتل،خاتون لاپتہ

datetime 26  مئی‬‮  2019 |

لاہور(سی پی پی )کوہستان ویڈیو سکینڈل نے ایک اور جان لے لی، افضل کوہستانی کی بیوہ سے تعلقات کے شبے میں نوجوان کو قتل کردیا گیا جبکہ خاتون لاپتہ ہوگئی، پولیس نے افضل کوہستانی کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔کوہستان ویڈیو سکینڈل میں پھرنیا موڑ، بٹگرام میں غیرت کے نام پر نوجوان وقار کو قتل کر دیا گیا، افضل کوہستانی کے بھائی گل نذیر پر قریبی عزیز کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق

افضل کوہستانی کے بھائی نے بھابھی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان کو قتل کیا، افضل کوہستانی کی بیوہ بھی لاپتہ ہے، حرابی بی رمضان سے پہلے ایبٹ آباد میں میکے گئی تھیں، پولیس حکام کے مطابق خاتون کی گمشدگی کی درخواست پر تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب افضل کوہستانی کے بھائی بن یاسر نے نوجوان کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ بدنام کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا، معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…