اسلام آباد(سی پی پی ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے اور مزید موثرحل کیلئے وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو33ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا۔انہوں متعلقہ محکموں کو14روز کے اندرشکایات حل کرنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ افسران شکایات کے حل کے بعد اسے اداروں کے
سربراہان کے نوٹس میں لائیں۔شکایات کی درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے خارج شدہ شکایات بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔ان کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے اپنی شکایات واپس لی ہیں ڈیلیوری یونٹ ان سے بھی رابطہ کرے، شکایات واپس لینے والے شہریوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کسی دبا میں آکر تو شکایات واپس تو نہیں لیں؟۔