وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

26  مئی‬‮  2019

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی ہے کہ

عوام کی جان و مال کے تحفظ او رپرامن فضا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ طے شدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پولیس جانفشانی اور مستعدی سے فرائض سرانجام دے۔ پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔وضع کردہ سیکورٹی پلان کے حوالے سے مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے۔ فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ممکن ہے وہ اقدام اٹھایا جائے۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان با ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…