اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا، وقت نے ثابت کر دیا ہے نیب چلنے والا ادارہ نہیں۔ ہفتہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل ہے نیب کے ادارے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے ہی دن سے نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے اس ادارے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے خلاف احتساب کے رویوں کے خلاف نہیں انتقام کے رویوں کے ساتھ ہمیشہ فعال رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہو گا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہیں تو پھر مستقل احتسابی آدارہ لانا آمرانہ ذہن کے مقاصد کی تکمیل تو کرسکتا ہے لیکن جمہوری ماحول میں جمہوریت کو فروغ دینا یا ملکی معیشت کو فروغ دینا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سیاست بھی کمزور ہوتی جارہی اور معشیت بھی کمزور ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے کیسیاسی انتقام کے نتیجے میں طرز عمل سیاست کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے طرز احتساب سیملک کی سیاست کے ساتھ اور معشیت بھی ڈوب جائے گی نیب بالکل ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے منجمند کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیے گے پھر چیئرمین استعفیٰ دیدیا تھا،کے پی کے پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر جب آج یہ لوگ شکنجے میں آنے لگ گئے نیب کے تیور بتلا رہے تھے اب ان کے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے نیب کا جو حشر نشرپر دکھ ہوا۔وقت نے ثابت کر دیا ہے نیب چلنے والا ادارہ نہیں