لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں جس کی مذمت کرتا ہوں، حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔
نوڈیروہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے بڑھتی مہنگائی پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم پہلے یہ کہتے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن اب وہ نیب کو بلیک میلنگ کرنے کی حد تک پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی نیب کو بلیک میلنگ کی کوشش کی مذمت کرتا ہوں، کیا وجہ ہے کہ صرف وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے 2 چیلنز پر یہ خبر نشر ہوئی ہے، نیب کا قانون آمر کا بنایا گیا کالا قانون ہے۔اپوزیشن کے ساتھ افطار ڈنر سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ حکومت صرف ہی افطار کی مار تھی، وزیراعظم ہاؤس سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں جس کی مذمت کرتا ہوں، حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔نوڈیروہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے بڑھتی مہنگائی پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے