پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے ، مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ داغ دیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے افغانستان سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے ، مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے۔

ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے‘‘۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے افغانستان سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے،شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں‘‘۔سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔علاوہ ازیںقومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف اپ سیٹ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے کم رنز اسکور کیے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے زیادہ رنز نہیں بنائے تھے اور ہمارے کم از کم 20-30 رنز کم تھے جو ناکامی کا بڑا سبب تھا۔انہوں نے کہا کہ کم رنز بنانے کے بعد ہم ابتدائی اوورز میں زیادہ اچھی باؤلنگ نہ کر سکے اور وکٹیں لینے میں ناکام رہے جو شکست کا سبب بنا۔سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ میچ ہار رہے ہوں تو کافی مشکل ہو جاتی ہے اور میں کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمت نہ ہاریں۔

ہمارا کوچنگ اسٹاف بہت سخت محنت کر رہا ہے اور ہم جلد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کپتان نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، آج ہم نے کم رنز اسکور کیے لیکن ہمیں اصل محنت اپنی باؤلنگ پر کرنے کی ضرورت ہے۔سنچری بنانے والے بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے اچھی اننگز کھیلی اور یہ ایک اچھی چیز یہ ہے کہ ہمارا سب سے اہم بلے باز مستقل رنز کر رہا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے وہاب ریاض کو ان کی تیز باؤلنگ اور ریورس سوئنگ کی وجہ سے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں منتخب کیا اور انہوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…