لاہور (آن لائن) یوم شہادت حضرت علی کے موقعہ پر 27 مئی بروز پیر کو لاہور میں عام تعطیل ہو گی۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن
کے مطابق 27 مئی کو شہر کی تمام مقامی دفاتر، سرکاری و نجی ادارے، سول سیکرٹریٹ اور ملحقہ محکمہ جات ڈسٹرکٹ کورٹس بند رہیں گے۔