ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رحمانیہ مسجد میں ہونے والا دھماکے کیلئے کونسا طریقہ کار استعمال کیا گیا ؟مسجد میں خطبہ دینے والے خطیب مولوی شہید

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے جن میں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،اطلاعات کے مطابق پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق

دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق مسجد میں دھماکے کے وقت پچاس سے زائد افراد موجود تھے اور دھماکے تقریباً ایک بجے کے قریب ہوا۔دھماکےرپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسجد میں دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا۔دھماکہ منبر کے نزدیک کیا گیا جس وجہ سے خطبہ دینے والے مولوی بھی  شہید ہو گئے۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور دھماکے سے متاثر ہونے والے نمازیوں کو ہسپتال منتقل کیازخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق جمعہ کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی الرٹ تھی، شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکارتعینات کئے گئے تھے ،مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے۔شہربھر میں کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کے علاوہ ایف سی کی پٹرولنگ بھی جاری رہی۔نماز جمعہ کے دوران ایس ایچ اوزکو گشت جبکہ ایس پیز کو سرکل میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…