اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یوآئی قوم کو نااہل ٹولے سے نجات دلانے کیلئے اسلام آباد کی طرف بہت جلد لانگ مارچ کرے گی ملک کوخونخوارعالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھنے والے ملک سے وفادار نہیں ہوسکتے، مسلط شدہ حکمران بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،یہود و ہنود اور قادیانی لابی عالمی سازش کی تحت ملک پر مسلط کی گئی ہے جس سے فوری نجات ہی تمام مسائل کا حل ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیرمولانافیض محمدکی قیادت میں مجلس عاملہ کے ارکان اورپارلیمانی ارکان کے ساتھ ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مسلط شدہ جعلی اور نااہل حکومت سے فوری نجات ملک و ملت کے مفاد کی خاطر بہت ضروری ہوچکی ہے، جس کیلئے جمعیت تنہا میدان عمل میں ہے ور ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد قادیانی، یہود و ہنود نواز ٹولے کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لائی جائے گی جس کیلئے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو کلیدی کردار اداکرناہوگاکارکنوں پرمشکل وقت آرہاہے ملک وقوم کوبیرونی ایجنٹوں سے نجات دلانے کے لئے انقلابی تحریک کی پور تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نام نہاد حکمران ٹولے نے نو ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن کا شکار کردیا ہے، مہنگائی اور بے روزگای کا جن بے قابوہوچکا ہے، ملک کو براہ راست خونخوار عالمی مالیاتی اداروں ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیاہے، پاکستانی کرنسی کی بدترین بیقدری اور ڈالر کی ریکارڈ توڑ اونچی اڑان ملک و قوم کے ساتھ سنگین دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں صرف نو ماہ کی تبدیلی سرکار کی کارکردگی کے سبب حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب عام آدمی کا مہنگائی نے کچومر نکال کر رکھ دیا ہے

جے یوآئی ملک و ملت اور عام آدمی کو بے حس اور ملک وعوام دشمن حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل ٹولے سے نجات کیلئے جمعیت بہت جلد اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کیلئے لانگ مارچ کرے گی، جمعیت کا بر کارکن ان کٹھ پتلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے تیار رہے اور ہماری ایک آواز پر ملک بھر کے کارکنان جمعیت دیوانہ وار اسلام آباد کا رخ کریں گے اور عوام کو اس حکومت سے نجات دلا کر اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…