جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان نے لوگوں کی چیخیں نکا ل دیں،حکومت کے دن گنے جا چکے، حکمران اتحاد ٹوٹ گیا،سردار اختر مینگل الگ، دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا گیا تو ضرور جاؤنگانئے پاکستان نے لوگوں کی چیخیں نکا ل دی ہیں، بلوچستان کے ساتھ ماضی جیسا سلوک رکھا جارہا ہے، چھ نکات پر عمل درآمد نہیں ہوا، م کمال خان کو میں نے اپنا مشیر مقرر نہیں کیا وہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں،بلوچستان میں نئی پی ایس ڈی پی کی باتیں

ہوررہی ہیں جو حال نئے پاکستان کا ہوا وہی حال نئی پی ایس ڈی پی کا ہوگا یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد مرحوم میر عبدالمجید بزنجوکے انتقال پر بزنجو ہاؤس حب میں تعزیت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگراپوزیشن نے اے پی سی میں بلایا تو ضرور جاؤنگاانہوں نے کہا کہ نئے پاکستان نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں حکومت نے ہمارے 6 نکات میں سے کسی ایک پربھی عملدرآمدنہیں کرایاانہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک سال کا ٹائم دیاتھا نوماہ گزرگئے کچھ نہیں ہوابلوچستان کے ساتھ ماضی جیسا روئیہ رکھا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان والوں کو عیدقربان سے پہلے قربانی کا انتظار ہے بلوچستان حکومت کے اب دن گنے جاچکے ہیں بی این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بلوچستان میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے کولیگ ہیں بجٹ منظور ی کے لئے ووٹ نہ دینے کے مشورے پر غور کروں گاجام کمال خان کو میں نے اپنا مشیر مقرر نہیں کیا وہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہو یا سابقہ حکومتیں بلوچستان کے مسائل ان کی ترجیحات میں نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی ترجیحات بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار رہی ہے

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے تجربات پہلے بھی کئے گئے جو ناکام ہوئے لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرکے ان سے بہتر خدمات لی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نئی پی ایس ڈی پی کی باتیں ہوررہی ہیں جو حال نئے پاکستان کا ہوا وہی حال نئی پی ایس ڈی پی کا ہوگا اُنہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑان نئے پاکستان کا تحفہ ہے،اس سے قبل انہوں نے میر عبدالقدوس بزنجو سے اُن کے مرحوم والد میر عبدالمجید بزنجو کی تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…