ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان،اسد قیصرسے سخت ناراض ، ملاقات سے بھی انکار کردیا ، اسدعمر کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کی تیاریاں،ہارون الرشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اکتا چکے ہیں۔ان کے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے بعد کافی زیادہ اعتراضات اٹھائے گئے۔ ان پر بے قاعدگیوں کا الزام بھی عائد کیا گیا لیکن کبھی کسی نے کوئی ثبوت نہیں دیا ۔

لیکن مسلسل ان کی گونج سنائی دیتی رہی۔ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد ساتھی نے مجھے بتایا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کچھ تحفظات ہیں ، ایک تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اصرار کیا۔جس پر اب وزیراعظم کو غصہ آتا ہے۔ اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کیے تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جب اپوزیشن رہنما اپنی تقریریں کر لیتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو برا بھلا کہہ لیتے ہیں تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہتے ہیں کہ کورم پورا نہیں ہے کیونکہ کچھ لوگ اٹھ کر بھی چلے جاتے ہیں۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان اسد قیصر سے اتنا ناراض ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسی نام کے دوسرے بندے کو اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کر دیا جائے۔ اسد عمر کے نام کی ایسے لوگ بھی حمایت کر رہے ہیں جن کا براہ راست ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسد قیصر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تو انگریزی پڑھ لکھ بھی نہیں سکتے۔

انہیں کافی دشواری ہوتی ہے۔یہ تجویز زیر غور ہے کہ اسد عمر کو اسپیکر قومی اسمبلی بنا دیا جائے، ہو سکتا ہے کہ جلد ہی ان کو بنا دیا جائے۔ اس بات پر سب کو اعتماد میں لینا پڑے گا فی الوقت اس معاملے پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کیونکہ ہر کوئی ہر کام کی قیمت چاہتا ہے ۔واضح رہے اسد قیصر عمران خان کے بہت پرانے ساتھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…