ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان پاکستان کے سب سے کمزور وزیر اعظم ، اگلے سال پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا،بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی،عمران خان قوم سے کئے  گئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمارا نعرہ ہے غریب کو بچائو اور ملک کو بھی بچائو، عمران خان کی حکومت نے غریبوں کا تباہ کردیا ہے، عمران خان کی حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے گرانا بڑی بات نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب لوگ سڑکوں پر آئیں گے سول نافرمانی بھی ہوگی، اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائے گا، یہ حکومت 2020تک نہیں رہے گی نیا وزیراعظم آئیگا۔نبیل گبول نے کہاکہ چیئرمین نیب نے جو گفتگو کی ہے وہ عمران خان کی زبان لگ رہی تھی، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بیرون ملک جانے پر شہبازشریف سے متعلق باتیں کیں،انہوں نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو سیاسی گفتگو کرنے کا اختیار ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو یہ کہنا زیب دیتا ہے کہ ریفرنس تیار ہے؟ نیب کو چاہئے بیانات ترجمان کے ذریعے جاری کرے، چیئرمین نیب نے سیاستدانوں کو چور کہہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…