اوبر اورکریم ٹیکسی سروس کو”پابند“ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،احکامات جاری

21  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے اوبراور کریم ٹیکسی سروس کے خلاف دائر درخواست پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹیکسی سروس کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کا حکم دیدیا۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے شہری محمد آفتاب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پر 15میں سے صرف 3فریقین کے جواب داخل کرانے پر فاضل عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کروایا گیا تو متعلقہ حکام ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔فاضل عدالت نے عدالت نے فریقین کو 18ستمبر تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ اوبر اورکریم ٹیکسی سروس والے اربن ٹرانسپورٹ اور نہ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت ہیں۔ بتایا جائے اوبر اور کریم کو ٹیکسی سروس شروع کرنے کی اجازت کس نے دی؟۔درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ پرائیویٹ کمپنیوں اوبر اور کریم نے ٹیکسی سروس شروع کردی ہے اور گاڑیاں چلانے کیلئے کوئی روٹ نہیں لیاگیا۔ٹیکسی سروس چلانے کیلئے گاڑیوں کا اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔بغیر قواعد و ضوابط کے ٹیکسی سروس شروع کرنا خلاف قانون ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…