اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلسل مندی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کارمیدان میں آگئے،نفسیاتی حد بحال

datetime 20  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33200کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں  24ارب87کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت83.11فیصدزائد جبکہ60.34فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز 800پوائنٹس کی مندی سے ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32354پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، فوڈز،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33322پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 24ارب87کروڑ12لاکھ22ہزار315روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب36 ارب14 کروڑ90لاکھ47ہزار256روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر16کروڑ54 لاکھ85ہزار500شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ51لاکھ12ہزار230شیئرززائد ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت65.20روپے اضافے سے6250.00 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت57.21روپے اضافے سے2579.24روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے1900.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت35.65روپے کمی سے677.35روپے ہوگئی۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ23لاکھ22ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے3.90روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 98لاکھ67ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے اضافے سے15.28روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس18.82پوائنٹس اضافے سے15752.53پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس96.20پوائنٹس اضافے سے52059.35پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس89.76پوائنٹس اضافے سے24672.24پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…