مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم ،انڈیا میں کام کرنیوالی انسانی حقوق تنظیموں نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا

20  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے،ریاستی تشدد کا ستر فیصد نشانہ سویلینز بنے ہیں۔

جموں کشمیر سویلین سوسائٹی اور لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم کی پہلی جامع رپورٹ میں کشمیریوں پر غیر انسانی ریاستی تشدد کی تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں تشدد کو ریاستی کنٹرول کیلئے بطور آلہ استعمال کیا جاتا ہے، مقبوضہ وادی میں ریاستی تشدد کے مختلف مراحل خاص کر 1990 کے بعد کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 432 زیر حراست افراد کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ہے جنہیں بغیر مقدمات کے حراست میں لیا گیا اور بدترین انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں 301 افراد سویلین ہیں جن میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں، 238 کیسز میں جنسی ہراسمنٹ بھی سامنے آئی جب کہ دوران حراست تشدد سے ہونے والی اموات کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل کے قیدیوں پر مظالم تو دنیا کے سامنے آ گئے مگر جموں کشمیر میں ہونے والے تشدد پر دنیا کی نظریں اس طرح مرکوز نہیں ہوئیں جہاں تشدد کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…