بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خدمت کا سفر شروع ہو چکا، رکے گا نہیں، چلتا رہے گا،عثمان بزدار

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ ہم باتیں نہیں کرتے بلکہ عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ پنجاب کے ہر علاقے کو جدید اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے پسماندہ علاقوں اور تر قی یافتہ شہروں میں فرق ختم ہو جائے گا اور وہی ترقی اور سہولتیں دور دراز علاقوں کے شہریوں کو ملیں گی جو لاہور کے شہریوں کو مل رہی ہیں۔وہ وزیراعلیٰ آفس میں  عوامی نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے جو بویا وہ عوام کو کاٹنا پڑ رہا ہے۔ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں کے ذریعے ملک کے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اورعام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے اور اب سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔

نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔ نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی دور دراز تحصیلوں اور اضلاع کے دورے کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی کے علاقے میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کاحکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں –

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…