اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

 وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 129 اعلیٰ افسران کے  منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف،ملازمتوں سے نکال دیا گیا

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 129 اعلیٰ افسران منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انسداد منشیات ٹاسک فورس کی سفارش پر 129 اعلیٰ افسران کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ نکالے گئے اعلیٰ افسران میں گریڈ 17 کے دو افسران جبکہ گریڈ 16 کے 6 افسران شامل ہیں جبکہ سکیل ٹی فور جو گریڈ 18 کے مساوی ہوتا ہے کے چھ افسران منشیات میں ملوث تھے جنہیں اب ملازمت سے نکالا گیا ہے۔

وزارت انسداد منشیات کے حساس دستاویزات میں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ افسران ملک میں منشیات فروشی کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں جن کے خلاف ایکسن لیا گیا ہے ان افسران کو ملک کے برے بڑے طاقتور منشیات فروش مافیا کی سرپرستی حاصل رہی ہے جو انہیں دوبارہ اہم عہدے پر تعینات کرانے میں کوشاں ہیں۔ ذرائع سے حاصل ہوین والی دستاویزات میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ پاکستان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر ہے اور ہماری نوجوان نسل نشہ میں مبتلا ہیں بالخصوص  ملک کی اشرافیہ کے بچے منشیات فروشی میں اور منشیات کے استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں۔  وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے مختلف وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی درپردہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں تاہم ابھی تک صرف 129 اعلیٰ افسران کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو اب ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ بعض اعلیٰ افسران کے خلاف درپردہ تحقیقات جاری ہیں۔ ان افسران میں توحید الحسن‘ ثناء خرم‘ محمد فیصل اعوان‘ محمد عمران‘ سلیم انجم‘ سید علی عنصر‘ اعجاز حسین‘ محمد سلیم‘ عمران احمد‘ محمد جہانگیر‘ محمد علی‘ خالد سہیل‘ اسد بدر‘ رفاقت علی‘ محمد علی‘ غلام محمد‘ خالد محمود‘ نوید انجم‘ جواد سرور‘ محمد علی اکبر‘ راشد ہارون‘ افتخار حسین‘ آفتاب احمد‘ نوید حسین‘ محمد سلمان‘ منیر اصغر‘ محمد اکرام الحق‘ خرم اکبر‘ محمد سہیل‘ حافظ محمد ذیشان‘ حسین احمد‘ محمد احمد بھٹی‘ محمد اقبال‘ مجاہد حسین‘ محمد خرم‘ عامر علی سیال‘ راحیل احمد‘ افضال احمد‘

محمد یاسر مسعود‘ مجید احمد‘ محمد شیراز‘ محمد سعید‘ حمایت علی‘ مکیش کمار‘ طارق حسین‘ عبدالقادر‘ عبدالقدیر‘ محمد اسلم‘ محمد ہاشم‘ عابد علی‘ محمد رفیق‘ محمد اسلم‘ محمد سراج‘ محمد اقبال‘ ایاز فیاض‘ سائرہ ارشد‘ سید اسد رزاق‘ محمد فیصل‘ دانش علی‘ اسد سعید‘ اللہ دینو‘ فیصل الدین‘ رفعت اقبال‘ جاوید علی‘ جبران‘ فیصل اسلم‘ غلام محمد‘ محمد عارف‘ خان شیر‘ جاوید بلوچ‘ عابد ستار‘ محمد وسیم‘ ناصر نصیر‘ عابد نواز‘ نوید احمد‘ عبدالحفیظ‘ صداقت علی‘ عابد خان‘ زر حیات‘ مشتاق احمد‘ عبدالطیف‘ احمد نور‘ رضوان خان‘ فیض اعظم‘ نقیب خان‘ غضفر علی شاہ‘ پلوشہ‘ سیہان گل‘ سعدیہ قیوم‘ بلال احمد‘ اسفند یار‘ شاہد علی‘ بہرام شہاب‘ حیات نذیر‘ رائنہ اندریاس‘ نجیب خان و دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…