اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے بجٹ اخراجات پوراکرنے کے لیے قرض لینے تمام ریکارڈتوڑدیئے

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پوراکرنے کے لیے قرض لینے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے، نئے قرض سے 14 کھرب 97 ارب 94 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا پرانا قرض اتارنے میں استعمال ہوئے جبکہ 116 ارب 89 کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال سے اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طورپر48 کھرب 38 ارب 17 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے، رواں مالی سال کے سوا10 ماہ کے دوران حکومت کی طرف سے مرکزی بینک سے جتنا قرض لیاگیا وہ ماضی کی تمام حکومتوں کی طرف سے مرکزی بینک سے لیے گئے قرضوں کے مجموعی حجم سے بھی36فیصد زیادہ ہے۔30جون 2018تک مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کامجموعی حجم 35 ارب 39 کروڑ 46 کروڑ روپے تھا جو نئے قرضے شامل ہونے سے 83 کھرب 77 ارب روپے سے بھی بڑھ گیاہے۔  وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پوراکرنے کے لیے قرض لینے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…