جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عید کے فورًابعد حکومت کے خلاف میدان میں نکلے گی، موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔موجودہ حکومت ایک فراڈ حکومت ہے اس کی تمام پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ اس حکومت نے پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کر کے پی ٹی آئی حکومت نے حقیقت میں سرنڈر کر دیا ہے اور پاکستان کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالہ کر دی ہی

ں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ چوروں اور ڈاکووں کو تحفظ دیا ہے اور حلال کمائی کرنے والے محب وطن ٹیکس دہندگان کی تذلیل و توہین کی ہے پٹرول،  ڈیزل،  گیس،  بجلی،  ادویات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کر کے حقیقتًا عوام کی چیخیں نکال دی ہیں یہ بدترین عوام دشمن حکومت ہے موجودہ پی ٹی آئی حکومت کے پچھلے نو ماہ نے محاورۃً نہیں بلکہ حقیقتًا عوام کی چیخیں نکال دی ہیں پی ٹی آئی کے نالائقوں سے عوام ہی نہیں ریاست کو بھی خطرہ لا حق ہو چکاہے یہ ریاست چوروں کی چوکیدار بن کر ٹیکس ایمنسٹی سکیم دے رہی ہے۔نالائقوں اور ناہلوں کی حکومت سیاسی سٹنٹ اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے اور عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کر نے کیلئے ریاست مدینہ کا نام لے،  لے کر اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت نہ دے  جماعت اسلامی اس بد ترین عوام دشمن حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے تحصیل،  ڈسٹرکٹ،  ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر جلسے،  جلوس،  دھرنے،  ریلیاں،  سیمینارز اور مظاہروں کے ذریعے عوام کو اس عوام دشمن حکومت کے خلاف سڑکوں پر لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع،  ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی،  جماعت اسلامی قبائل کے امیر سردار خان،  ڈپٹی جنرل سیکرٹری صہیب الدین کا کا خیل اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ بھی موجود تھے

انہوں نے کہا کہ حکومت نے  سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق قرضے 350 کھرب پہنچ چکے ہیں۔1 لاکھ 79 ہزار ہر پاکستانی مقروض ہے اس حکومت نے گزشتہ 9  ماہ میں 5200 ارب لیا ہے۔تاریخی قرضہ اس حکومت نے لیا ہے۔  سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی  ہے ڈالر اور سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوررہا ہے1600 ارب گردشی قرضہ ہے۔ادویات،پیٹرول،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کہاں کا انصاف ہے۔ 15 کروڑ ماہانہ ڈالر کے عوض ملکی خود مختاری ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔

18ویں ترمیم کو رول بیک حکومت کرنا چاہتا ہے۔ملک میں عملا آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔کلیدی حکومتی عہدوں پر مہمان اداکار بٹھائے ہیں۔پی ٹی ائی کی حکومت  پاکستان کی چابیاں آیی ایم ایف کو دے دی ہے۔ائی ایم ایف معاہدے سے پارلیمنٹ بے خبر ہے وزیراعظم عمران خان گھبرانا نہیں کے درس دے رہا ہے۔سستا گھر سکیم محض اعلان تک مھدود ہے۔ایمنسٹی اسکیم قوم سے دھوکا ہے۔کابینہ میں بیٹھے مگر مچھوں کو تحفط دینے کے لائی گئی ہے۔جو ٹیکس دے رہے ہیں ایمنسٹی اسکیم ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔مدینہ کی ریاست میں چوروں کو تحفط نہیں دیا جاتا ہے۔

خودکشیاں کرنے والے ائی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل پر حکومت بہ تحاشا ٹیکس لے رہی ہے۔پی ٹی ائی نالائقوں کی انجمن ہے۔پی ٹی ائی کی حکومت فوری مستعفی ہو۔موجود حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔عوام شدید مسائل سے دوچارہے۔پی ٹی ائی کی حکومت کی ناقص پالیسوں کے خلاف سوشل،کنونشنیل میڈیا پر عوام کو آگاہ جبکہ،سیمنار اور پریس کانفرنسز کرینگے۔جلسے و جلوس مظاہرہ اور دھرنے بھی ہونگے۔جماعت اسلامی کا وفد اج کی افطاری میں شرکت کرے گا۔سینٹر سراج الحق شرکت نہیں کرینگے۔اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی رابطہ میں یے۔

بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی منصوبہ میں کرپشن کی انتہا کردی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کا تاحال پتہ نہیں۔حکومت مدارس کی تالہ بندی کرنا چاہتی ہے۔حکومت کے خلاف آخری کال مرکزی قیادت دے گی۔عید کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونگےPTI کی نا اہل اور نالائق حکومت نے عوام کو حقیقی معنوں میں مہنگائی کے سونامی میں غرق کر دیا ہے۔خط غربت سے نیچے آبادی میں خطرناک اضافہ کر دیا ہے۔   PTI حکومت برمودا ٹرائی اینگل بن چکی سب کچھ ھڑپ کر تی جارہی ہے مگر نشان کسی چیز کا نہیں مل رہاپی ٹی آئی ناہلوں اور نالائقوں کا ایک ٹولہ ہے سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر 70 سال میں  35000 ہزار ارب کا قرضہ چڑھا یا گیا ہے

اس میں پی ٹی آئی حکومت نے اپنے صرف 9 ماہ میں پاکستان پر 5200 ارب روپے کا قرض چڑھا دیا جس سے ہر پاکستانی ایک لاکھ انہتر ہزار روپے کا قرض دار ہو گیا ہے۔۔یہ اضافہ 150 فی صد ہیپی ٹی آئی حکومت نے حقیقتًا عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ڈاکٹروں کے ایشو پرحکومت صبر سے کام نہیں لے رہی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے مستعفی ہو۔وزیراعلی اور وزیراطلاعات ڈاکٹروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ٹاون تھاون کے ایس ایچ او کے خلاف بھی کاروائی ہونی  چاہیے۔ڈاکٹرز سے مزاکرات کیے جائے۔ہسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔حکومت کے صحت اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔ڈاکٹرز کا ایشو حکومت کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہسپتالوں کے سامنے بکتر بند گاڑیاں کھڑی کرنا کہاں کا انصاف ہے۔عمران خان اگر ڈاکٹرز کے ایشوز پر یو ٹرن لے تو یہ مثبت یو ٹرن ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…