لاہور( این این آئی )سرکاری حج سکیم کے اضافی کوٹہ کی کل ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 9ہزار600کے اضافی کوٹہ کے لئے 20مئی کو قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا ۔