پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

چند روز قبل دوست کے بے حد اصرار پر قمر زمان کائرہ کے بیٹے نے اس سے کیا وعدہ کیا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی وفات گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی، ہفتہ کے روز ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین بھی کر دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر اسامہ قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک دوست اسامہ قمر کو کہہ رہا ہے کہ بتاؤ کہ پیزا کب کھلاؤ گے، جس پر اسامہ قمر نے کہا کہ میں نے تجھے پیزا نہیں کھلانا بلکہ جب پاکٹ منی ملے گی تو میں آواری ہوٹل میں کھانا کھلاؤں گا،

یہ بات کرتے ہوئے ویڈیو میں اسامہ قمر اپنے دوست کے ہاتھ پر تالی مارتا ہے۔ یہ ویڈیو اسامہ قمر کی وفات سے چند روز قبل کی ہے جو ان کے ایک دوست نے بنائی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ کائرہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ کائرہ کی نماز جنازہ لالہ موسی میں ہی ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن، وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، عثمان ڈار، ندیم افصل چن، لطیف کھوسہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئر سیاستدانوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر مرحوم کی رسمِ قل  بروز (اتوار) 19مئی دن 9 بجے شروع ہو گی اور دعا 11 بجے انکی رہائش گاہ کائرہ ہاؤس لالہ موسی میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اوران کے دوست لالہ موسی کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسامہ قمر اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور سے لالہ موسی آ رہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، ان کا ایک دوست حمزہ بٹ بھی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…