جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے دور میں پاکستان کی ترقی کی شرح 5.8فیصد تھی لیکن صرف 9مہینوں میں یہ شرح کتنے فیصد ہوگئی؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اور نگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب پھر وہی جھوٹ، جھوٹ اور لارے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مشکل وقت تو  آپ جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معائیدہ طے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے عوام کو کہ صرف نو ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نو ماہ پہلے ملک میں مہنگائی کا شرح تین فیصد تھی جو آپ کی نالائقی نے دس فیصد کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب صرف نو ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو جو9 سالوں میں بلند ترین تھیانہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نااہلی نے صرف ۹ مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فیصد کر دی ہے جو ۹ سالوں میں کم ترین ہے،انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے آئی ایم ایف  جانا پڑ رہا ہے اور عوام دشمن شرائط مانی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لوگوں کے پاس روٹی ہو گی تو صحت ہو گی۔  انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے کے آپ اور آپ کی ٹیم میں آئی ایم ایف کے ساتھ عوام کے حق میں معائیدہ طے کرنے کی صلاحیت نہیں تھی اِس لئے آئی ایم ایف کی ٹیم بھرتی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کے  آئی ایم ایف اِس لئے گئے کہ آپ نالائق، نا اہل اور چور ہیں اِس لئے ٹیکس ریوینیو میں 500ارب کا خسارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کے آپ ۱۶ ارب روزانہ قرضے لے رہیں ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…